پارلیمانی جمہوریت میں مدت وزیراعظم کی نہیں پارلیمنٹ کی ہوتی ہے،حامد رضا

پارلیمانی جمہوریت میں مدت وزیراعظم کی نہیں پارلیمنٹ کی ہوتی ہے،حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر).سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت میں مدت وزیراعظم کی نہیں پارلیمنٹ کی ہوتی ہے۔ برطانیہ میں 88 حکومتوں میں سے صرف 34 وزراء اعظم نے مدت پوری کی۔ نواز شریف کا ایجنڈا جمہوریت بچاؤ نہیں دولت بچاؤ ہے۔ منتخب وزیرعظم ہونے کا مطلب سیاہ و سفید کا مالک ہونا نہیں۔ سپریم کورٹ سابق نااہل وزیر اعظم کی عدلیہ مخالف باغیانہ تقریروں کا نوٹس لے۔ شریف خاندان کے لئے مزید مشکل وقت آنے والا ہے۔ نااہل وزیراعظم کی سرگرمیوں کو پی ٹی وی پر دکھانا غیر قانونی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ علمیہ اچھرہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا موجودہ کرپٹ، عوام دشمن اور ظالمانہ نظام حکمران اشرافیہ کے مفادات کا محافظ بنا ہوا ہے۔ حکمران نواز شریف کے کاروان میں کچلے جانے والے حامد کے خون کا حساب اور جواب دیں۔ معصوم بچے کی المناک موت کو جمہوریت کا شہید قرار دینا سفاکیت ہے۔
چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم چمڑی اور دمڑی بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ نواز شریف عدلیہ کو خوفزدہ کرنے کا خیال دل سے نکال دیں۔ نواز شریف جنرل ضیاء کا لگایا ہوا پودا ہے۔ کرپٹ سیاستدانوں کو بچانے کے لئے ممکنہ آئینی ترمیم کا راستہ روکیں گے۔ ستر سالوں میں عدالت کی اتنی توہین نہیں ہوئی جتنی پچھلے دس دنوں میں ہوئی ہے۔ نااہلی کی خفت مٹانے کے لئے ریلیاں نکالنا مذاق ہے۔ ن لیگ کا حکومت میں رہتے ہوئے اپوزیشن کا کردار ادا کرنا مضحکہ خیز ہے