امن کے قیام کیلئے ہر جماعت اور ہر فرد کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا، مولانا امجد

امن کے قیام کیلئے ہر جماعت اور ہر فرد کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا، مولانا ...

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امن کے لیے اسلام کے نام بننے والی اسلامی ریاست کو بد امنی کا مر کز بنانے کے لیے سازشیں عروج پر ہیں ان کا مقابلہ اتحاد سے کیا جاسکتا ہے اتحاد کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے امن کے قیام کے لیے ہر جماعت اور ہر فرد کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامعہ بیت القرآن رحیمیہ بیڈیا ں روڈ اورمدرسہ اشرف العلوم شاہدرہ میں منعقد تحریک آزادی میں علماء کے کردار کے موضوع پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان کا پرچم بھی لہرایا گیا تقریبات سے قاری محمد ادریس رحیمی ،قاری عمران ،قاری نفیس رحیمی ،مفتی سیف اللہ ،مولانا سیف الجلا ل مدنی ،راؤ محمد شریف ،شہزاد بھٹی ،رانا محمد جعفر ،قاری غلام مصطفی ،مولانا عبد الوھاب ،مولانا عبد الرحمن ،قاری احمد اسلام،قاری عظیم اور دیگر نے خطاب کیا۔مو لا نا محمد امجد خان نے کہاکہ جے یو آئی کے اکابرین نے تحریک آزادی اور تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ سر حد اور سلھٹ کو پاکستان میں شامل کر نے کے لیئے علامہ شبیر احمد عثمانی ،مولانا ظفر احمد عثمانی کا کردار تاریخ کالازوال حصہ ہے اسی وجہ سے پاکستان کا پہلا پرچم ان دونوں شخصیات سے لہرایا گیا انہوں نے کہاکہ قرار داد مقاصد پیش کر نے کا اعزاز بھی علامہ شبیر احمد عثمانی کو حاصل ہے اور 73ء کا آئین مرحوم بھٹو کے دور بنوانے میں دیگر عمادین کے ساتھ مولانا مفتی محمود اور دیگر علمانے اہم رول ادا کیا انہوں کہاکہ 73ء کا آئین بھی وحدت کی علامت ہے یہی وجہ ہے کہ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن ہمیشہ کی طرح اسی آئین کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ آئین میں طے کر لیا گیا ہے کہ قر آن وسنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا ہے انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے طلباء اور علماء اپنے اکابرین کے مشن کوزندہ رکھتے ہوئے وطن کے تحفظ کے لیئے ہر قربانی دینے کے لیئے ہروقت تیار ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بیرونی سازشوں کے مقابلے کے لیئے جمعیت میدان میں ہے اوررہے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4