ملک میں وسائل کی کمی نہیں مگر انہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ،اکرام نسیم

ملک میں وسائل کی کمی نہیں مگر انہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ،اکرام نسیم

  



لاہور(پ ر)ملت اسلامیہ سنٹر نزد کمیونٹی بورڈ کے زیر انتظام پیپلز ویلفیئر سنٹر 818رضا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت چیئرمین بورڈ ہذا الحاج انجینئر محمد اکرام نسیم نے کی ۔ جنرل سیکرٹری بورڈ ہذا سید کرامت علی شاہ بخاری نے تلاوت کی ۔ چیئرمین بورڈ نے یوم آزادی کے عنوان سے اپنی نظم پیش کی ۔ انجینئر جاوید خان، ڈاکٹر وزیر حسین ، میاں عاشق حسین ، ڈاکٹر محمد یعقوب راعی اور چوہدری محمد ریاض نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا ملک میں وسائل کی کمی نہیں مگر انہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی ومذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہر شخص ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے ۔ تقریب میں شیخ محمد طاہر ، عمران مشتاق ڈاکٹر محمد نذیر ، سید سردار علی ، آفتاب احمد بٹ ، ڈاکٹر محمد اشرف ، محمد اسلم ، عبدالمجید و دیگر نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...