حج گناہوں سے پاک ہونے کا نام ہے، ہمیں حج کے مقاصد کو سمجھنا چاہیے، ڈاکٹر غلام علی

حج گناہوں سے پاک ہونے کا نام ہے، ہمیں حج کے مقاصد کو سمجھنا چاہیے، ڈاکٹر غلام ...

  



لاہور (پ ر) حج گناہوں سے پاک ہونے کا نام ہے، ہمیں حج کے مقاصد کو سمجھنا چاہیے، حج پوری امت کو یکجا کرنے کا نام ہے۔ ہمیں اس موقع پر کثرت سے دعائیں مانگنی چاہیے، حاجی اللہ کا مہمان ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کے نامزد آرگنائزر مبشر ٹریولز کے زیر اہتمام مناسک حج بارے تربیتی پروگرام کی تقریب سے حج ٹرینر ڈاکٹر غلام علی نے کیا۔ اس موقع پر مبشر اقبال صدیقی، چیف ایگزیکٹو کے علاوہ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی، قمر حفیظ، نواز خان، شبیر خان تھے جبکہ فریضہ حج پر جانے والے مرد خواتین بھی شریک تھے۔ اس موقع پر اطہر شفیق، محمد بلال خان، طیب صدیقی، محمد صفدر بھی موجود تھے۔

مورخہ 17 اگست 2017ء فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے پی آئی اے کے ذریعے قافلہ لاہور سے مدینہ جائے گا اور واپسی 6ستمبر کو ہوگی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی پر جانے والے حضرات سے التماس ہے کہ وہ حج سے پہلے تمام معاملات زندگی صاف اور شفاف کر لیں۔ حج کے موقع پر زیادہ سے زیادہ دعائیں مانگی جائیں۔ ادب و احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ دوران حج دنیاوی کی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ آخر میں ادارے کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...