ٹیکس شرح میں اضافہ سے منفی اثرات مرتب ہونگے، نبیل طارق
لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس کلچرل معاشرہ بنانے کے لیے ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کاروباری سر گر میوں پر منفی اثرات مرتب کر ے گا ۔جس سے نہ صرف کارخانوں اور فیکٹریوں میں اشیا ء کی تیاری اور پیداوار میں کمی آئے گی بلکہ بے روزگاری کی شرح بھی بڑھے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹرانسپورٹروں کے اجلاس سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پرمختار احمد چوہدری ، علیم بٹ ، الیاس خان ،طارق مجید ، مرزا راشد بیگ ، سلطان محمو د و دیگر موجو د تھے ۔نبیل محمو د نے کہا کہ حکو مت کی جانب سے بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
ایک ہی کاروبار پر بار بار ٹیکس لگانے سے ایک تو اس کی مالیت بڑھ جاتی ہے اور دوسرا قیمت خریدار کی پہنچ سے باہر ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ود ہولڈنگ ٹیکس اورپراپرٹی پر اضافی ٹیکس لگانے کیوجہ سے روزانہ کی سطح پر اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور اس کے منفی اثرات کاروباری سیکٹر پر بھی پڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت 70 فیصد ان ڈائریکٹ ٹیکس وصول کر رہی ہے جو ملکی آئین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ کسی بھی آئیٹم پر ایک سے زیادہ مرتبہ ٹیکس نہیں لیا جا سکتا ۔