مسئلہ کشمیر گالی اور گولی نہیں گلے لگانے سے حل ہوگا : بھارتی وزیراعظم ، 70ویں یوم آزادی پر مودی کا نیا پنیترا

مسئلہ کشمیر گالی اور گولی نہیں گلے لگانے سے حل ہوگا : بھارتی وزیراعظم ، 70ویں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے گورکھ پور کے ایک ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے پر 60سے زائد بچوں کی اموات کے سائے تلے ایک مرتبہ پھرکامیاب سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے دنیا نے ہماری طاقت کو تسلیم کیا ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم اکیلے نہیں ، دنیا کے بہت سے ملک ہماری مدد کر رہے ہیں، ملک کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے، ملک کیخلاف ہونیوالی ہر سازش کے حوصلے پست کرنے کے ہم اہل ہیں،کشمیر کا مسئلہ گالی اور گولی سے نہیں گلے لگانے سے حل ہو گا، کالے دھن اور بدعنوانی کیخلاف ہماری جنگ جاری رہے گی ،ہم ٹیکنالوجی کیساتھ شفافیت لانے کی سمت میں کام کر رہے ہیں، نوٹ بندی سے ہم نے کالے دھن کو کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت میں عقیدے کے نام پر تشدد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ملک امن، اتحاد اور خیر سگالی سے چلتا ہے، سب کو ساتھ لے کر چلنا ہماری تہذیب و ثقافت ہے۔ ایک وقت بھارت چھوڑو کا نعرہ تھا اور آج بھارت جوڑو کا نعرہ ہے۔تین طلاق کے معاملے پراس کیخلاف لڑنیوالی خواتین کی مدد کی جائے گی،گزشتہ روزبھارت کے 70ویں یوم آزادی پر دہلی کے تاریخی لال قلعہ میں قوم سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا ہمیں کشمیر کے معاملے پر مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ کشمیر کی جنت کو ہم دوبارہ محسوس کر سکیں اور ہم اس کیلئے پرعزم ہیں۔ نیا بھارت جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ہے، جمہوریت صرف ووٹ تک محدود نہیں، نیا بھارت کی جمہوریت ایسی ہو گی جس میں نظام کے بجائے عوام سے ملک چلے گا۔ دہشت گردی کے معاملے پر نرمی برتنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ ا نھوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا جب سرجیکل سٹرائیکس ہوئیں تو دنیا نے ہماری طاقت کو تسلیم کیا۔

مزید :

علاقائی -