پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر سعودی عرب میں تقاریب کا انعقاد

پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر سعودی عرب میں تقاریب کا انعقاد

  



جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کا 70 واں یوم آزادی پورے قومی ولولے اور جوش و خروش سے منایا۔ دن کا آغاز سفیر پاکستان ہشام بن صدیق خان نے پاکستانی سفارت خانے ریاض میں، قونصل جنرل پاکستان شہریار اکبر خان نے پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں قومی پرچم لہرا کر کیا۔ اس موقع پر قومی ترانے کی دھنیں بجائی گئیں جبکہ آرمی اور نیوی کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ قونصلیٹ ہیڈ آف چانسلری سعید سرور نے صدر پاکستان اور قونصل شائق بھٹو نے وزیر اعظم پاکستان کے موصول شدہ پیغامات پڑھ کر سنائے۔ جشن آزادی منانے کیلئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد سفارت خانے اور قونصلیٹ میں پہنچی جبکہ بچوں کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا جو ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے پھولے نہ سمارہے تھے۔ قونصل جنرل نے اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی محنت اور لگن سے دونوں ملکوں کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ا نہوں نے بانیان پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں مسلمانوں نے اپنے علیحدہ وطن کیلئے بے انتہا قربانیاں دی ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب اور پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار جاری رکھے۔ اس موقع پر پاکستان سکول کے بچوں نے قومی و ملی نغمے پیش کرکے جوش و لولے میں مزید اضافہ کیا۔ قونصل جنرل شہریار خان اکبر نے یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ تقریب میں پاکستان قونصلیٹ کے افسران، سکولوں کے پرنسپل اور سٹاف نے بھی شرکت کی۔

سعودی عرب/تقاریب

مزید : علاقائی


loading...