فرحان مرزا پاکستان فریڈم موومنٹ ضلع رحیم یار خان کے قائم مقام صدر مقرر

فرحان مرزا پاکستان فریڈم موومنٹ ضلع رحیم یار خان کے قائم مقام صدر مقرر

  



لاہور (پ ر) پاکستان فریڈم موومنٹ پنجاب کے صدر جی ایم لالی ایڈووکیٹ نے پی ایف ایم ضلع رحیم یار خان کے بانی رکن فرحان مرزا کو ضلع رحیم یار خان کا قائم مقام صدر مقرر کیا ہے جس کا باقاعدہ اور باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ صدر پنجاب جی ایم لالی ایڈووکیٹ نے سبکدوش ہونے والے راجہ جمیل پنوار اور سردار احمد گوپانگ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، مرکزی رابطہ سیکرٹری ملک الطاف اور میڈیا رابطہ سیکرٹری محمد بلال صابر نے فرحان مرزا کو ان کی تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

فریڈم موومنٹ

مزید : علاقائی


loading...