مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی فورمز پر اجاگر کرتے رہیں گے ، پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی فورمز پر اجاگر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(صباح نیوز)دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو تمام عالمی فورموں پر اجاگر کرتا رہے گا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کو بے رحمی سے شہید کئے جانے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جاری خونریزی ، غیرقانونی حراست اور کشمیری رہنماؤں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا اقوام متحدہ کے منشور ، عالمی کنونشنز اور زندگی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان

مزید :

علاقائی -