پانامہ کیس کے حوالے سے میرا کوئی کردار نہیں ، نواز شریف کو اپنے علاوہ کوئی بھی مسند اقتدار پر بیٹھنا اچھا نہیں لگتا ، طاہرالقادری

پانامہ کیس کے حوالے سے میرا کوئی کردار نہیں ، نواز شریف کو اپنے علاوہ کوئی ...

  



لاہور( ما نیٹر نگ ڈیسک) پا کستان عوامی تحریک انصاف کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بہت اچھے طریقے سے جانتے ہیں اسی وجہ سے وہ نااہلی کے بعد نواز شریف کا درد سمجھتے ہیں، کیونکہ یہ اپنے علاوہ کسی اور کواقتدار میں دیکھ نہیں سکتے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک انصاف کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ان کا درد سمجھتا ہوں،ان کو نا اہلی کے بعد ہی عوام کی خدمت کا خیال آیااس سے پہلے وہ چار سال اقتدار میں رہے تب کیوں نہیں اس بات کا خیال آیا؟پانامہ کیس کے حوالے سے میر اتو کوئی کردار نہیں ان کی چوری تو عالمی میڈیاسامنے لایا۔یہ 1983سے اقتدار ہیں اب بھی ان کی طاقت کا انحصار صرف پنجاب ہے ہی،نواز شریف 3باروزیراعلیٰ اور3باروزیراعظم رہے لیکن اقتدار میں رہ کر یہ پتا نہیں اپنے آپ کو کیا سمجھنے لگ جاتے ہیں ،سب سے بڑے دشمن یہ اپنے آپ کے خود ہی ہیں ،نواز شریف کو اپنے علاوہ کوئی بھی اقتدار پربیٹھا اچھا نہیں لگتا۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کی سیاست میں پیسوں کو داخل کیا انہوں نے چھانگامانگاکی سیاست شروع کی ،بیرون ملک رقم منتقل کرنے کے لئے فرم بنائی۔انہوں نے قوم ،پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا،جبکہ جے آئی ٹی میں یہ کوئی بات بھی ثابت نہیں کر سکے۔سپریم کورٹ ان کی خیانت سے اتنے متفق ہیں کہ انہوں نے خود اس کی مانٹیر نگ کر رہے ،سپریم کورٹ میں صرف کہانیا ں سنائی گئی ہیں کسی بھی بات کاثبوت نہیں دیا۔میں ان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اسی لئے میرے بارے اتنی باتیں کر رہے ہیں۔کل مال روڈ پر ہونے والے دھرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرا یا میری جماعت کا اس دھرنے سے کوئی تعلق نہیں ،دھرنے کا اعلان شہداکی بیویوں ،یتیم بچے ،بچیوں نے کرنا ہے ہم تو اس میں اظہار یک جہتی کے لئے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری

مزید : علاقائی


loading...