این اے120ضمنی انتخابات ، ملی مسلم لیگ کی الیکشن مہم میں تیزی ، سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے شروع

این اے120ضمنی انتخابات ، ملی مسلم لیگ کی الیکشن مہم میں تیزی ، سیاسی و مذہبی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) ملی مسلم لیگ نے حلقہ این اے 120میں انتخابی مہم تیز کرنے سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے۔اس ضمن میں گزشتہ روزملی مسلم لیگ کے وفد نے مسلم لیگ(ض) کے سربراہ اعجاز الحق اور مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکرٹری محمد علی درانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،جبکہ متحدہ جمعیت اہلحدیث،جماعت اہلحدیث اور جمعیت اہلحدیث نے این اے120سے محمد یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اعجاز الحق اورمحمد علی درانی سے ملاقاتیں کرانیولوں میں ملی مسلم لیگ کے حلقہ این اے120سے امیدوار محمد یعقوب شیخ،پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی،حافظ خالد و لید شامل تھے ۔اعجاز الحق نے ملی مسلم لیگ کے قیام پر مبارکباد دی اور مسرت کا اظہار کیا،اس موقع پر موجودہ ملکی حالات پرتبا د لہ خیال بھی کیا گیا ۔جبکہ محمد علی درانی کا ملی مسلم لیگ کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان کی تینوں بڑی پا ر ٹیاں بھا رت سے دوستی کا دم بھرتی ہیں ،تینوں آزاد خیال اور اسلام سے دور ہیں ، ملی مسلم لیگ اللہ کے سپاہیوں ،محمدؐ کے غلاموں کی جما عت ہے، محمد یعقوب شیخ غریبوں ،مظلوموں کے حقوق کیلئے کھڑے ہوئے ہیں،اس حلقے سے شروع ہونیوالی جدوجہد اس ا لیکشن پر ختم نہیں ہو گی بلکہ آگے بڑھے گی۔دریں اثناء متحدہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری،جمعیت اہلحد یث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر،جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے حلقہ این اے 120 میں ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار محمد یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ان کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائیں گے۔ سیاست کے خلا کو پر کرنے کیلئے ملی مسلم لیگ میدان میں آچکی ہے،اب ملک میں لاالہ الااللہ کا پرچم لہرائے گا ۔اب وہی لوگ اسمبلی میں جائیں گے جو صادق و امین ہوں گے۔ پاکستان اسلامی ریاست اور اسکی سیاست بھی اسلامی ہونی چا ہئے ۔ملی مسلم لیگ محبت کرنیوالی مستحکم جماعت ہے۔اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے نامزدامیدوار محمد یعقوب شیخ،پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی،حافظ خالد ولیدنے کہا ملی مسلم لیگ حلقہ این اے120سے میدان میں آچکی ہے،نظریہ پاکستان کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے اور مقابلہ کریں گے۔ خدمت کی سیاست ہمارا نصب العین ہے۔ہم ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔ پاکستان لاالہ الااللہ کے نام پر بنا اس نعرے سے ملک کی فضائیں گونج اٹھیں گی۔ این اے120سے سیاسی و مذہبی جماعتیں ملی مسلم لیگ کے امیدوار کی حمایت کر رہی ہے،ہم حلقہ میں ڈورٹو ڈور مہم چلائیں گے ۔

ملی مسلم لیگ

مزید :

علاقائی -