پاکستان میں بے پناہ محبت ملی: امریکن خاتون کوہ پیما
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نژاد برطانوی خاتون کوہ پیما ونیسا اوبرائن نے کہا ہے پاکستان میں بے حد محبت اور پذیرائی ملی ہے اور اب یہاں کی پہاڑیوں سے زیادہ یہاں کے لوگوں سے محبت ہو گئی ہے، خواتین کا کسی بھی شعبہ میں آگے بڑھنا ضروری ہے تاکہ مرد ان کی حوصلہ افزائی کریں، کے ٹو کو سر کرنا ہر کوہ پیما کی خواہش ہوتی ہے، کے ٹو سر کرنے سے بے حد خوشی ہوئی۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نژاد خاتون کوہ پیما وینسا اوبرائن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور اس کے لوگوں سے محبت کرتی ہیں اور اس ملک کا سفر کرنا اچھا لگتا ہے۔عوام سے عوام کے رابطے ہونے چاہئیں، اس طرح کے رابطے قوموں کو قریب لانے کا سبب بنتے ہیں۔ کے ٹو سر کرنا ان کی زندگی کا ایک یادگار ترین لمحہ ہے۔خواتین کو آگے آنا چاہئے اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھنا چاہئے، خواتین کا کسی بھی شعبہ میں آگے بڑھنا ضروری ہے تاکہ مرد ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ مردوں کی مدد کے بغیر خواتین کیلئے مشکل ہوتا ہے کہ کوئی اہم کا ر نا مہ سرانجام دیں۔ وہ جب کے ٹو کی ٹاپ پر پہنچیں تو بہت پرجوش تھیں کیونکہ ہر بڑی کوہ پیما کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کے ٹو کو سر کرے۔ اوپر جا نے سے اترائی کا سفر مشکل ہوتا ہے آسان نہیں کیونکہ اگر معمولی سا بھی پاؤں پھسل جائے تو وہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کوہ پیمائی کے علاوہ بھی پاکستان میں آیا کروں گی، پہاڑیوں سے زیادہ مجھے اس ملک کے عوام اچھے لگے ہیں اور میں یہاں آتی رہوں گی۔
امریکن کوہ پیما