تحریک انصاف نے بھی نیب قانون کو سندھ ہائیکو رٹ میں چیلنج کر دیا

تحریک انصاف نے بھی نیب قانون کو سندھ ہائیکو رٹ میں چیلنج کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (صباح نیوز)تحریک انصاف نے بھی نیب قانون کا کالعدم قرار دینے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، خرم شیر زماں اور علی زیدی نے درخواستیں دائر کر دیں۔تحریک انصاف بھی سندھ میں نئے احتساب قانون 2017کیخلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئی۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور قومی اسمبلی کے رکن عارف علوی، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زماں اور علی زیدی سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔ خرم شیرزمان اور علی زیدی نے نیب قانون کوچیلنج کر نے کی علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کردیں۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب آرڈی نینس کے منسوخ کرنے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ نیب آرڈی نینس کومنسوخ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت سندھ اپنی کرپشن چھپاناچاہتی ہے۔واضح رہے ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور فنکشنل لیگ پہلے ہی نیب قانون کالعدم قرار دینے کو چیلنچ کرچکی ہے۔
چیلنج

مزید :

علاقائی -