تہمینہ جنجوعہ کی افغان صدر سے ملاقات ،پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبا دلہ خیا ل

تہمینہ جنجوعہ کی افغان صدر سے ملاقات ،پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر ...

  



کابل( ما نیٹر نگ ڈیسک)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی سے کابل میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغان صدر محمد اشرف غنی کے ساتھ کابل میں وفد کے ہمراہ تفصیلی ملاقات کی ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی مشاورت کا دور بھی کابل میں ہوا، تہمینہ جنجوعہ نے پاکستانی وفد جبکہ افغانستان کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے کی۔مذاکرات میں باہمی تعلقات کی موجودہ صورتحال، ان کی بہتری اور اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمہنیہ جنجوعہ نے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو محمد محقق اور خاتون اول لالہ غنی سے بھی ملاقات کی۔

مزید : علاقائی