70ویں یوم آزادی کے موقع پرپاکستان کیلئے اظہارمنوں ڈویلپرزکاتحفہ

70ویں یوم آزادی کے موقع پرپاکستان کیلئے اظہارمنوں ڈویلپرزکاتحفہ

  



لاہور(پ ر )14اگست کوپاکستان کے70ویں یوم آزادی کے موقع پراظہارمنوں ڈویلپرزنے اپنے پراجیکٹ ڈریم گارڈنزلاہورمیں"شہری جنگل"کے قیام جیساایک عظیم الشان منصوبہ مکمل کیاہے۔اس سلسلہ میں اظہارمنوں ڈویلپرزنے دُنیاکی ایک معروف کمپنیAfforestt & Urban Forestکے ساتھ اشتراک کیاہے۔ اس جنگل کواُگانے کیلئے ایک جاپانی طریقہ کار"میائیواکی(Miyawaki)"بروئے کارلایاگیاہے۔روایتی پودوں کے مقابلے میں یہ جنگل30فیصدزیادہ گھنے اور100فیصدزیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔اس جنگل کوقدرتی طورپربڑھوتری وسرسزشاداب ہونے کیلئے محض2سے3سال کاعرصہ درکارہوتاہے۔ڈریم گارڈنزلاہورمیں اس جنگل کیلئے7کنال رقبہ مختص کیاگیاہے اوریہ30اقسام کے5,500درختوں سے آبادکیاگیاہے۔مقامی درختوں کایہ جنگل کئی پرندوں اورتتلیوں کامسکن ثابت ہوگا۔اس جنگل کی خاص خوبی یہ بھی ہے کہ یہ قدرتی موادبطورکھاداستعمال کرتاہے اورکیمیائی کھادوں اور کیڑے مارادویات کے استعمال سے قطعی آزادہوتاہے۔

مزید : علاقائی


loading...