قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی ممکنہ نجکاری کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی ممکنہ نجکاری کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی ممکنہ نجکاری کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔جسٹس شاہد وحید نے محمود اختر کی درخواست پر سماعت کی. درخواست میں کہا گیا کہ قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری سے سرکاری خزانے کو نقصان ہوگا، حکومت کو نجکاری کی بجائے پلانٹ کے شیئرز فروخت کرنے چاہئیں، پلانٹ کی نجکاری سے حکومت عوام کا پیسہ ضائع کرے گی ، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ حکومت کو قائد اعظم پاور پلانٹ کی نجکاری سے روکا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...