وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نجکاری کمیٹی کی چیئرمین شپ سے بھی فارغ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نجکاری کمیٹی کی چیئرمین شپ سے بھی فارغ
 وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نجکاری کمیٹی کی چیئرمین شپ سے بھی فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خزانہ اسحق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی کے بعد کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین کے عہدے سے بھی ہٹادیا گیا ہے، میڈیارپورٹس کے مطا بق وزیر اعظم نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل نو کردی ہے جس کے تحت اسحق ڈار کو کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے جس کے باعث اب وہ کمیٹی کے رکن بھی نہیں رہے ، جبکہ کمیٹی کے مستقل ارکان میں وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل، وزیر صنعت و پیداوار، وزیر برائے قانون و انصاف، وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور وفاقی وزیر نجکاری شامل ہیں۔وزرائے مملکت بجلی و پیٹرولیم، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور وفاقی سیکریٹریز خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔واضح رہے وزیر خزانہ اسحق ڈار سے اس سے قبل نجکاری اور شماریات ڈویژن کے محکمے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی بھی واپس لی جاچکی ہے۔

نجکاری کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -