پارلیمان کی توقیر کے بغیر جمہوری ثمرات سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا : رضا ربانی

پارلیمان کی توقیر کے بغیر جمہوری ثمرات سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا : رضا ...

  



 اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثراقدامات اٹھائے جا ر ہے ہیں، خاص طور پر قانون سازی ، حکومت کی جوابدہی اور شفافیت کے ذریعے پارلیمنٹ کے کردار کو مزید اجاگر کیا جارہاہے ۔ انہوں نے نوجوان انٹرنز پر زور دیا کہ وہ پارلیمان کے سفیر کے طور پر پارلیمان کا پیغام عوام تک پہنچائیں اور رابطہ کاری میں اپنا کردار ادا کریں ، جمہو ر یت مشکلات او ر مسائل کو عزم و حوصلے کیساتھ حل کرکے ہی مضبوط ہوتی ہے ،پارلیمان کی توقیر کے بغیر جمہوریت کے ثمرات سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔انہوں نے مختصر مدتی انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنیوالوں نوجوان انٹرنز کیلئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا ، اس موقع پر سیکر ٹر ی سینٹ امجد پرویز ملک نے کہا ایوان بالا نے مختلف پروگرامز کے ذریعے نوجوان نسل کوپارلیمان کے کام کے طریقہ کار ، جمہوری عمل ، قا نو ن سازی میں پارلیمان کے کردار اور دیگر اہم پہلوؤں پر آگاہی دی ہے جبکہ سینٹ نے بھی نئی نسل کے خیالات اور توانائی سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اور ادارہ جاتی سطح پر کام کی نئی قدروں کو فروغ ملا ہے۔

رضاربانی

مزید : صفحہ اول


loading...