سیاسی صورتحال میں ہلچل ، زرداری وطن پہنچ گئے ، لاہور میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ

سیاسی صورتحال میں ہلچل ، زرداری وطن پہنچ گئے ، لاہور میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ
سیاسی صورتحال میں ہلچل ، زرداری وطن پہنچ گئے ، لاہور میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ

  



 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری وطن واپس پہنچ گئے ،سابق صدر لاہور میں ڈیرے ڈا لیں گے اورپارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں سمیت اہم مشاورتی اجلاسوں کی صدارت بھی کرینگے جس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور این اے 120 پر تبادلہ خیال کیا جا ئیگااور پارٹی کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال میں گہما گہمی کے بعدسابق صدر آصف علی زرداری نواز شریف کی نا اہلی کے بعدسیاسی محاذ گرمانے کیلئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں اورانہوں نے لاہور ہی میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے جہاں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، مشاورتی اجلاس کریں گے اور پیدا شدہ سیاسی حالات میں پارٹی رہنماوں کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ آصف علی زرداری پارٹی رہنما چوہدری منظور کی والدہ کے اظہار تعزیت کیلئے قصور بھی جائیں گے۔

زرداری فیصلہ

مزید : صفحہ اول