عوام نے نواز شریف کی نااہلی مسترد کر دی

عوام نے نواز شریف کی نااہلی مسترد کر دی
 عوام نے نواز شریف کی نااہلی مسترد کر دی

  



چکوال (پ ر )صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے اور وہ کسی کے تابع نہیں اور عوام کی عدالت نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے اور خیبر سے کراچی تک عوام کا ایک ہی نعرہ ہے نواز شریف لیڈر ہمارا ہے۔وہ بسم اللہ فارم ہاؤسز کلر کہار کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ تقریب میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں، تاجروں اور عمائدین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پنجاب کے دوسرے بڑے تفریحی مقام کلر کہار کی خوبصورت وادیوں میں پانچ ارب کی لاگت سے اس علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا فارم ہاؤسز منصوبہ شروع کیا گیا ہے اور اس منصوبے پر انتہائی تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ اس موقع پر میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ منصوبے کے چیف ایگزیکٹو حاجی اخلاق احمد، ڈائریکٹر میاں عبدالرزاق کے علاوہ ایم پی اے ندیم سیتھی، ایم پی اے ماجد ظہور، صوبائی وزیر تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو حاجی اخلاق احمد نے اس موقع پر تحائف بھی تقسیم کیے۔ صوبائی وزیر قانون نے مزید کہاکہ میاں نواز شریف ملک کے منتخب اور مقبول ترین رہنما ہیں ، بہرحال سب لوگوں کو یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ ایک بین الاقوامی سازش کے ذریعے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے میاں نواز شریف کا نااہل کیا گیا ہے۔الرحمن ڈویلپرزپراپرٹی کے پراجیکٹ بسم اللہ فارم ہاؤسز کلرکہار کی افتتاحی تقریب کے دوسرے روز فیملی میلہ منعقد کیا گیا ۔ جس میں بچوں کے لیے مفت تفریح ، فیملیز کے لیے رنگارنگ پروگرام منعقد کیے گئے دو روزہ تقریبات میں الرحمن ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو حاجی اخلاق احمد، منیجنگ ڈائریکٹر میاں مشتاق اور میاں رزاق، میڈیا ایڈوائزر ملک ظہیر رفیق، میڈیا منیجر محمد سلیم سجاد، بریگیڈئیر (ر) خادم حسین، بریگیڈئیر (ر) خالد حسین شریک رہے ۔ تقریب میں آئے ہونے مہمانوں میں چیف ایگزیکٹو حاجی اخلاق احمد نے تحائف تقسیم کیے ۔ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا کہنا تھا کہ الرحمن ڈویلپرز کا کلرکہار کے سیاحتی مقام پر یہ پراجیکٹ شاندار منصوبہ ہے۔

رانا ثناء اللہ

مزید : صفحہ اول


loading...