ایٹمی معاہدہ منسوخ کرنے کی دھمکی

ایٹمی معاہدہ منسوخ کرنے کی دھمکی
 ایٹمی معاہدہ منسوخ کرنے کی دھمکی

  



تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے اگر پابندیاں بڑھائیں تو ایٹمی معاہدہ منسوخ کر دیں گے۔پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے نئی پابندیاں لگائیں تو کچھ ہی گھنٹوں میں 2015ء میں عالمی طاقتوں سے کیا گیا ایٹمی معاہدہ ختم کر دیں گے۔ حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کو دکھا دیا کہ صرف ایران ہی نہیں بلکہ اتحادیوں کے لیے بھی واشنگٹن اچھا دوست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل سے دستبردار ہو کر دوبارہ سابق پالیسیوں پر عمل پیرا ہونا کوئی مشکل امر نہیں ہے228

مزید : صفحہ اول


loading...