شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کا دھرنا آج ہوگا،خرم گنڈا پور

شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کا دھرنا آج ہوگا،خرم گنڈا پور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کی طرف سے دھرنا شیڈول کے مطابق ہوگا، عدالت نے کسی قسم کا کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کیا، ڈاکٹر طاہر القادری شہداء کے ورثا سے اظہار یکجہتی کرنے جائینگے، احتجاج کا حق آئین وقانون کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے استعمال ہوگا، دھرنے کا مقام مال روڈ ممنوعہ علاقہ سے باہر ہے۔مرکزی سیکرٹریٹ میں گذشتہ روزگفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ دھرنا ڈاکٹر طاہر القادری یا عوامی تحریک کی طرف سے نہیں ہے یہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا اور زخمیوں کے لواحقین کی طرف سے ہے ۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ لاہور کے 2011کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے دھرنے کا مقام تبدیل کیا جاچکا ہے، یہ دھرنا کاروباری مراکز ہی حدود سے باہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس سے پہلے کبھی قانون ہاتھ میں لیا اور نہ آئندہ ایسا کریں گے یہ ہمارا پر امن احتجاج ہے جو شیڈول کے مطابق ہوگا۔
خرم نواز گنڈا پور

مزید :

صفحہ اول -