ایئر کموڈورحامد راشدرندھاوا اور ناصرالحق وائیں کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

ایئر کموڈورحامد راشدرندھاوا اور ناصرالحق وائیں کی ایئر وائس مارشل کے عہدے ...

  



اسلام آباد( آن لائن ) حکومت پاکستان نے ائیر کموڈورحامد راشدرندھاوا اور ائیر کموڈو رناصرالحق وائیں کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ائیر وائس مارشل حا مد راشدرندھاوانے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1988 میں کمیشن حاصل کیااور ایک کوالیفائیڈفلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فلائنگ سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطوراسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف سیفٹی اورچیف آف ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر بھی تعینات رہے۔ کمبیٹ کمانڈرز سکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔

ائیر وائس مارشل

مزید : صفحہ اول


loading...