الیکشن کمیشن کا این اے 120کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کافیصلہ

الیکشن کمیشن کا این اے 120کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کافیصلہ

  



لاہور(نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے،اس ضمن میں فوج کی تعیناتی کی حتمی منظوری کے لئے ریٹرننگ افسر نے مراسلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے، وزارت داخلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مراسلے کا جائزہ لینے کے بعد حتمی منظوری دے گی۔قومی اسمبلی کے حلقہ 120کے ریٹرننگ آفیسر نے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا مراسلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھجوا یاہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو این اے 120کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کی سفارش کریں گے، مراسلے کے مطابق این اے 120میں ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے فوج طلب کی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق این اے 120کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ صوبائی الیکشن کمیشن میں ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ قانون کے مطابق سیکرٹری داخلہ کو یہ اختیار ہے کہ وہ ملک کے کسی بھی حصے میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے یا تعیناتی کی درخواست مسترد کر دے، الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق فی الحال فوج تعینات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کریں گے ۔

فوج تعینات کرنیکا فیصلہ

مزید : صفحہ اول