آزادی ٹرین لا ہور پہنچ گئی، سینکڑوں شہریوں کا ریلوے سٹیشن پر استقبال

آزادی ٹرین لا ہور پہنچ گئی، سینکڑوں شہریوں کا ریلوے سٹیشن پر استقبال

  



لاہور(ما نیٹر نگ ڈیسک ) اسلام آباد سے پاکستان کے سفر پر نکلنے والی آزادی ٹرین زندہ دلوں کے شہر میں پہنچ گئی ،لاہوریوں کی بڑی تعدا د منی پاکستان کہلائی جانے والی آزادی ٹرین کو دیکھنے کے لئے ریلوے سٹیشن پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مارگلہ سٹیشن سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی ٹرین سب سے پہلے پشاور گئی ، پشاور سے واپسی پر ٹرین اگلے روز راولپنڈی پہنچی جہاں سے لاہور کے لئے راولپنڈی سے روانہ ہوئی۔اس سفر کے دوران پر ریلوے سٹیشن پر ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے اس ٹرین کا استقبال کیا اور تاریخ پاکستان سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ٹرین بڑے سٹیشنوں پر رات کو قیا م کرتی ہے جبکہ اس دوران ثقافتی جشن کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ پشاور اور راولپنڈی اور لاہورکے بعد ملتان، خانپور، سکھر، سبی، کوئٹہ، حیدر آباد اور کراچی ریلوے سٹیشنوں پر رکے گی۔ ٹرین پانچ گیلیریوں اور 6 فلوٹس پر مشتمل ہے،6 فلوٹس میں سے ہر ایک فلوٹ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق ہے۔پانچ گیلیریاں پاکستان کی تحریک آزادی، پاکستان میں امن اور قوم کی حفاظت کیلئے مسلح افواج کی قربانیاں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پاکستان کے ترقیاتی منصوبے اور سی پیک، پاکستان ریلوے کے مستقبل کے منصوبے کے موضوع پر مشتمل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر