حکمرانوں کی کرپشن اور شاہانہ اخراجات نے غریبوں کی عیدداؤپرلگا دی

حکمرانوں کی کرپشن اور شاہانہ اخراجات نے غریبوں کی عیدداؤپرلگا دی

  



لا ہور(رپورٹ: یو نس با ٹھ)حکمرانوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور پروٹوکول ایک طرف ہے تو دوسری جانب غریب سرکاری ملازمین اور شہریوں کے لئے عید کی خوشیاں منانا مشکل ہو گیا، چھ لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہ 16 ہزار ماہانہ ہے اور ان کے لئے عید پر قر با نی اورشاپنگ تو دور کی بات دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی کارِ دشوار ہے، انہیں سمجھ میں نہیں آتا کہ معصوم بچوں کو عید پر کیسے مطمئن کریں۔ تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ ہاؤسز میں مقررہ بجٹ سے کئی گنا زائد رقوم خرچ کی گئیں، سب سے زیادہ پنجاب میں لاکھوں روپے اضافی خرچ کئے گئے، یہ بھی انکشاف ہوا کہ اعلیٰ حکومتی عہدِداروں کی جانب سے صرف تحفے تحائف کی مد میں 31 کروڑ روپے سے زائد خرچ کر دئیے گئے ۔غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اقدامات حکومتی ترجیحات میں نظر ہی نہیں آتے, غریب افراد سے متعلق حکومتی اعداد و شمار غلط رہے اور اندرونی کہانی ہمیشہ کی طرح چھپائی گئی، پاکستان میں غربت کی شرح سب سے زیادہ صوبہ بلوچستان میں ہے، جہاں 52.23 فیصد افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ادھر خیبرپختونخوا میں غربت کی شرح 34.66 فیصد، سندھ میں 33.16 فیصد اور پنجاب میں 21.66 فیصد ہے۔ زرائع نے دعوی کیا ہے کہ غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اقدامات نہ ہو نے کے برابر ہیں اور یہ اقداما ت حکومتی ترجیحات میں نظر ہی نہیں آتے۔ معلوم ہوا کہ ایک چھوٹے خاندان کا ماہانہ خرچ کم از کم 30 ہزار روپے ہے۔ لیکن حکمرانوں کی جانب سے کم از کم ماہانہ تنخوا 16 ہزار روپے مقرر کی گئی، اتنی تنخوا لینے والے 6 لاکھ کے قریب سرکاری ملازمین نے عید کی خوشیان کیا منانی ہوں گیِ؟۔ دوسری طرف تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ ہاؤسز میں مقررہ بجٹ سے کئی گنا زائد رقوم خرچ کی گئیں، سب سے زیادہ پنجاب میں لاکھوں روپے اضافی خرچ کئے گئے، یہ بھی انکشاف ہوا کہ اعلیٰ حکومتی عہدِداروں کی جانب سے صرف تحفے تحائف کی مد میں 31 کروڑ روپے سے زائد خرچ کر دئیے گئے جبکہ یہ روایت کئی سالوں سے جاری ہے۔ ادھر پنجاب حکومت کی جانب سے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے رکھے جانے والے لاکھوں روپے کے فنڈز بھی اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پر لگا دئیے گئے جبکہ سندھ میں حکومتی عہدِداروں کے پروٹوکول پر ہی گزشتہ برس کی نسبت 78 فیصد زائد فنڈز خرچ کئے گئے، حالانکہ اس صوبے میں سب سے زیادہ بے روزگار ہیں۔ نیز حکومتی ترجمان نے اس حوالے سے دعویٰ کیا کہ اس بیروزگاری کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور جو منصوبے شروع کئے گئے ہیں، ان سے عوام کو بہت ریلیف ملے گا۔

عید رپورٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...