بحریہ ٹاؤن کراچی میں جامع مسجدعاشق کا افتتاح،25سو نمازیوں کی گنجائش

بحریہ ٹاؤن کراچی میں جامع مسجدعاشق کا افتتاح،25سو نمازیوں کی گنجائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر )بحریہ ٹاؤن کراچی میں بحریہ ٹاؤن اور شہر کے دیگر علاقوں کے رہائشیوں کیلئے پہلی جامع مسجدِعاشق کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ملک ریاض حسین چیئرمین بحریہ ٹاؤن تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں بحریہ ٹاؤن منیجمنٹ ،سول سوسائٹی اور بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں نے شرکت کی۔ ملک ریاض حسین چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے اپنے دستِ مبارک سے مسجدِ عاشق کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ملک ریاض حسین صاحب کا کہنا تھا،’بحریہ ٹاؤن کا عزم ہے ایک خوبصورت اور محفوظ پاکستان کی تعمیرجہاں مساجد ایک اسلامی معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گی۔اس عظیم مقصد کی کامیابی کیلئے بحریہ ٹاؤن ایسی مساجد تعمیر کر رہا ہے جو معاشرے میں اپنا معاشرتی ، تمدنی اور تعلیمی کردار ادا کر سکیں۔‘مسجدِعاشق کا نام چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کے والدکے نام پر رکھا گیا ہے۔ ڈھائی کنال قطعہِ اراضی پر محیط،40000 سکوائر فٹ کورڈ ایریا، اور 2500 نمازیوں کی گنجائش کیساتھ مسجدِ عاشق کی شناخت ہے 160فٹ بلند مرکزی مینار۔ 85 فٹ اونچائی پر نصب 35 فٹ قطرپر مشتمل مرکزی گنبد مسجدِ عاشق کو شان و شوکت،زیبائش اور اسلامی اقدار کا نمونہ بناتے ہیں۔عالیشان ترکی طرزِتعمیراور عربی اندرونی آرائش جسے سنہری کوفی خطاطی اور 20فٹ قطر کے بڑے فانوس اور بیشمارچھوٹے فانوس سے مزین مسجد روحانی ماحول سے بھرپور ہے۔مسجد میں 250 خواتین نمازیوں کے لئے علیحدہ سے جگہ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ایک کشادہ وضو خانہ اور معذور افراد کیلئے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ سہولیات اسے جدید بناتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -