سندھ کابینہ میں ردو بدل،سعیدغنی کو وزیر اطلاعات بنانے کافیصلہ

سندھ کابینہ میں ردو بدل،سعیدغنی کو وزیر اطلاعات بنانے کافیصلہ

  



کراچی (اے این این )سندھ کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے تحت کچھ وزرا کو گھربھیجے جانے کا امکان ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعیدغنی کوسندھ کاوزیراطلاعات بنانیکافیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ کی کابینہ میں سے کچھ کو گھر بھیجا جارہا ہے جبکہ بعض نئے وزرا کو شامل کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ سے امداد پتافی، ممتازجکھرانی،شمیم ممتازکوفارغ کرنے جبکہ سعید غنی،امتیازشیخ اورجام مددعلی کوسندھ کابینہ میں شامل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں جلد باضابطہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس کے بعد نئے وزراء حلف اٹھائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...