قومی دولت لوٹنے والوں سے واپس لیکر خزانے میں جمع کرائیں گے : منظور وٹو

قومی دولت لوٹنے والوں سے واپس لیکر خزانے میں جمع کرائیں گے : منظور وٹو

  



دیپال پور (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعلی پنجاب و مرکزی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کتنی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا آج کی نوجوان نسل کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے پاکستان حاصل کرنے کے لیے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کیے گئے بے شمار قافلے لٹ گئے بے شمار عزتیں لٹ گئی ٹرینوں کی ٹرینیں شہید کر دی گئی تب جا کے یہ ارض وطن معرض وجود میں آیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ راؤنجم الحسن الوحید فارم پر پاکستان ڈے اوراپنی سالگرہ کے حوالے سے منعقد کردہ ایک پروقارتقریب میں سینکڑوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنی ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمان کے مطابق پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہوگا جس میں سب کو برابر وسائل ملیں گے کوئی مذہبی منافقرت نہیں ہوگی ۔ اس کے لیے ہمیں پاکستان کے اندر کرپشن کے خاتمے کے لیے اور انصاف کی سر بلندی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان میں کچھ لوگ اپنی تجوریاں بھرنے کے لیے سیاست کرتے ہیں اور کچھ سیاست عزت حاصل کرنے کے لیے جو عزت حاصل کرنے کے لیے سیاست کرتے ہیں وہ ہمارے سر ماتھے پر ہے جن لوگوں نے اقتدار حاصل کر کے تجوریاں بھر لی ہے ان سے لوٹی ہوئی رقم واپس سرکاری خزانے میں جمع کروانی ہے علاج کی سہولتیں بہتر کرنی ہے ،بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسائل پیدا کرنے ہے ،تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وعدہ کیا ہے کہ کرپشن کی ہر جگہ مخالفت کروں گا ۔میاں منظور احمد وٹو کی سالگرہ کے موقع پرلاہور، دیپالپوراور حویلی لکھا میں کیک کاٹے گئے اس سلسلہ کی تقریبات میں عمائدین علاقہ کے علاوہ شہریوں ، کارکنوں اور عہدیداران پیپلز پارٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔

وٹو

مزید : صفحہ آخر


loading...