کراچی، منگھو پیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2دہشتگرد ہلاک، ایک فرار

کراچی، منگھو پیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2دہشتگرد ہلاک، ایک فرار

  



کراچی(آن لائن) سی ٹی ڈی پولیس نے منگھوپیر میں مقابلے کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی تاہم مقابلے کے دوران سی ٹی ڈی نے جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران علاقے کا محاصرہ کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگر مارے گئے لیکن ان کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...