آپریشن ردالفساد، فورسز کی کارروائی، خیبر ایجنسی سے دہشتگردوں کا یک بڑا گروہ گرفتار

آپریشن ردالفساد، فورسز کی کارروائی، خیبر ایجنسی سے دہشتگردوں کا یک بڑا گروہ ...

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ،خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں دہشت گردوں کاایک بڑا نیٹ ورک گرفتار کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی ہے۔ایف سی نے خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ،گروہ دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بناتا تھا،اس کے علاوہ دہشت گردوں کا یہ گروہ آئی ای ڈیز حملوں میں سہولت کار کے طور پر بھی سرگرم عمل تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...