میکلوڈ گنج،گھریلو جھگڑوں سے تنگ باپ نے 2کمسن بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

میکلوڈ گنج،گھریلو جھگڑوں سے تنگ باپ نے 2کمسن بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

  



میکلوڈ گنج (نامہ نگار)گھریلو جھگڑوں سے تنگ سنگ دل باپ نے اپنی دو سالہ اور پانچ سالہ بیٹی کا گلہ گھونٹ کو انہیں موت کی ابدی نیند سلا دیا خود بھی پھندا لیکر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ چک درباری والا کے رہائشی محمد ارشد ولد منظور احمد قوم موچی جس کا اپنی بیوی کے ساتھ اکثر گھریلو جھگڑا رہتا تھا آج بھی وقوعہ والے روز دونوں میاں بیوی میں چپکلش ہوئی جس سے دل برداشتہ ہو کر ارشد نے اپنی دو سالہ بیٹی اللہ معافی اور پانچ سالہ شمیزہ کا گلہ گھونٹ کو انہیں موت کی نیند سلا دیا۔ بعد ازاں ارشد نے خود بھی پھندا لیکر خود کشی کر لی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...