ایئر پورٹ پر ہرقسم کاپروٹوکول بند ،سخت مانیٹرنگ کی جائے، احسن اقبال

ایئر پورٹ پر ہرقسم کاپروٹوکول بند ،سخت مانیٹرنگ کی جائے، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پرپروٹوکول دینے پرپابندی عائد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم جاری کردیا ہے جبکہ ان کے خصوصی حکم پر ڈائریکٹرامیگریشن نے ملک بھرکے ایف آئی اے زونزکوخط لکھ کر اس پابندی پر فوری عملدآمد کرنے کی ہدیات جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پرپروٹوکول دینے پرپابندی لگادی۔ ڈائریکٹرامیگریشن نے ملک بھرکے ایف آئی اے زونزکوخط لکھ کر اس پابندی سے آگاہ کردیا ہے۔ پروٹوکول دینے پرپابندی وزیر داخلہ احسن اقبال کے حکم پرلگائی گئی ہے۔ ڈائر یکٹر امیگریشن کے خط کے مطابق کوئی افسر کسی کاونٹر پرمسافرکوپروٹوکول دیتانہ پایاجائے ورنہ پروٹوکول دینے پرامیگریشن کے عملے کومعطل کردیاجائے گا۔ خط میں ایف آئی اے کے عملے کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کوہراساں کرنے پربھی کارروائی کی جائے گی نیز امیگریشن کاونٹرزکوسی سی ٹی وی کیمروں سے لازمی مانیٹرکیاجائے۔اہلکاروں کے مانیٹرنگ اور شناخت سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی جبکہ پروٹوکول دینے پرعملے اورشفٹ انچارج کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
احسن اقبال