مودی موت کا فرشتہ بن کر کشمیریوں سے گلے لگ رہا ہے: مشعال ملک

مودی موت کا فرشتہ بن کر کشمیریوں سے گلے لگ رہا ہے: مشعال ملک

  



اسلام آباد(صباح نیوز)حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے مودی موت کا فرشتہ بن کر کشمیریوں سے گلے لگ رہا ہے پاکستانی عوام کشمیریوں کی آواز بنیں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کو دنیا میں بے نقاب کریں۔گزشتہ روز بھارت کی یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کی تقریب سے نیشنل پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگومیں خاتون حریت رہنماء کا مزید کہنا تھا کشمیری عوام ستر سال سے بھارتی بر بر یت کا سامنا کررہے ہیں کشمیریوں کو استعواب رائے کا حق دینے سے قبل جشن آزادی منانے کابھارت کو کوئی قانونی حق حاصل نہیں، بھا رت کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کررہاہے ، اقوام عالم بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے۔بھارتی وزیراعظم مسلمانوں کا قاتل ہے ، لال قلعہ میں انکے خطاب پر ردعمل میں مشعال ملک کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں شہری لاپتہ ہیں اور یہ تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے بھارتی ریاستی دہشت گردی میں جتنے لوگ قتل ہوئے ان کی تعداد عالمی جنگوں میں قتل ہونیوالے شہریوں سے زیادہ ہو گئی ہے، حریت قائدین کو آج بھی بھارت نے نظر بند کیا ہوا ہے ایسے میں کشمیریوں کو گلے لگانے کی باتیں محض دھوکہ دہی ہیں ۔ کشمیری بغیر کسی ہتھیار کے بھارتی قابض افواج سے لڑ رہے ہیں مودی کے موجودہ بیانات سے واضح ہو گیا ہے وہ کشمیر میں جنگ ہار چکا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں گو انڈیا گو بیک کے نعرے ان کے چہرے پر سیاسہ دھبے ہیں۔یوم سیاہ پر مظاہرین نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔احتجاجی مظاہرے سے مہربان ملک ،مطلوب انقلابی،چوھدری منظور سمیت دیگر کشمیری راہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

مشعال ملک

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...