ایران میں پاکستان کا 70 واں یوم آزادی قومی جوش کے ساتھ منایا گیا

ایران میں پاکستان کا 70 واں یوم آزادی قومی جوش کے ساتھ منایا گیا

  



تہران(پ ر) ایران میں پاکستان کا 70 واں یوم آزادی قومی جوش کے ساتھ منایا گیا۔ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے قومی ترانے کے ساتھ قومی پرچم لہرایا،یوم آزادی کی تقریب میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی پیغامات سنائے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر آصف درانی نے بانی پاکستان قائداعظم اور تحریک پاکستان کے دیگر رہنماوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آصف درانی نے یوم آزادی پہ پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ھوئے کہا کہ ھم سب کو مل کے پاکستان کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاھئے۔اس موقع پہ پاکستانی اسکول کے بچوں نے قومی ترانہ اور ملی نغمے گائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...