نیب اجلا س‘ 6شوگر ملوں سمیت 11 کیسز کی انکوائریوں کا فیصلہ

نیب اجلا س‘ 6شوگر ملوں سمیت 11 کیسز کی انکوائریوں کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 11 کیسز کی انکوائریوں کا فیصلہ جس میں 6شوگر ملوں کے خلاف انکوائریاں بھی شامل ہیں، نجی ٹی وی نیدعویٰ کیا ہے کہ نیب اجلاس میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنیکے فیصلے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیوروکے چیئرمین کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلا س مرکزی دفتر میں منعقد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجموعی طور 11کیسوں کی انکوائریان شروع کی جائیں جس میں شوگر ملوں کے خلاف 6انکوائریاں بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہیں۔ نیب اعلامیہ کے مطابق 6شوگروں ملوں میں پی ایم کے شوگرملز کراچی،ایم ایس سری شوگر مل کراچی ، ایم ایس تاندلیانوالہ شوگرمل ، ایم ایس حفیظ وقاص لاہور شوگرمل،ایم ایس عبداللہ شوگرمل لاہور اور ایم ایس عبداللہ شوگر مل دیپالپور شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب اجلاس میں نوازشریف کے اہلخانہ کیخلاف حدیبیہ ریفرنس سے متعلق حتمی فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔
نیب اجلاس