وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے امیر مقام کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے امیر مقام کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ ...

  



پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی سے ون آن ون تفصیلی ملاقات۔اس موقع پرخیبرپختونخوااورفاٹامیں پارٹی اموراوروفاقی حکومت کی جانب جاری ترقیاتی منصوبوں پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی بہت جلدخیبرپختونخوامیں دوروں کاآغاز کریں گے تاہم اس ضمن میں پہلے مرحلے میں صوابی کادورہ کریں گے اورحلقہNA-13میں سوئی گیس کے منصوبے کاباقاعدہ افتتاح کریں گے،دوسرے مرحلے میں پشاورکادورہ کریں گے جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ کاباقاعدہ افتتاح کریں گے۔وزیراعظم نے اپنے مشیرانجینئرامیرمقام کی پارٹی کوفعال بنانے اورمرکزی حکومت کی بھرپورنمائندگی پرداددیتے ہوئے پرانہوں نے انجینئرامیرمقام کوہدایت دی کہ خیبرپختونخواکے تمام بجلی ،سوئی گیس سمیت دیگر منصوبوں کی نگرانی کومزیدمہمیزدیکرعوام کی فی الفور ریلیف کویقینی بنائیں

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...