عوام لٹیروں کے گمراہ کن پراپیگنڈوں کو سمجھنے کیلئے ان کیماضی کو نہ بھولیں : میاں جمشید الدین

عوام لٹیروں کے گمراہ کن پراپیگنڈوں کو سمجھنے کیلئے ان کیماضی کو نہ بھولیں : ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حق اور صداقت پر مبنی سیاسی سرگرمیوں نے عوام کو اپنی طرف راغب ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے معززین سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں موروثی سیاست کی حامل سیاسی جماعتوں نے محض اقتدار کے حصول کے لئے عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا اور ان کے مسائل و مشکلات حل کرنے کی بجائے ذاتی اور سیاسی مفادات کے حصول کے لئے ہی اپنی توانائیاں صرف کرتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں ایسے لوگوں کو ہمیشہ اقتدار سے الگ کر دیاگیا ہے۔میاں جمشید نے کہا کہ اب پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو ایک قابل بھروسہ اور ان کی خواہشات کی تکمیل کو یقینی بنانے والا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان عوام کے مفادات پر کسی قسم کی سودا بازی کرنے والے نہیں اور عوامی حقوق غصب کرنے والے طاقت ور ترین لوگوں کے گریباں میں ہاتھ ڈالنے سے نہیں کتراتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی ان لٹیروں کے گمراہ کن پراپیگنڈوں کو سمجھنے کے لئے ان کے ماضی کو بھولنا نہیں چاہیے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...