خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں جشن آزادی کے سلسلہ میں مختلف تقاریب کا انعقاد

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں جشن آزادی کے سلسلہ میں مختلف تقاریب کا ...

  



پشاور،اضلاع( نمائندگان پاکستان ) پی پی پی لویر دیر کے زیر اہتمام جشن آزادی کی رنگار نگ تقریب کا انعقاداورآتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا جبکہ علاقا ئی موسیقی کی دھن پر نوجوانوں نے رقص کر کے خوشی کا اظہار کیا،تقریب میں ضلع بھر سے ہزار وں کی تعدا د میں کار کنوں نے شر کت کی ،اس حوالے سے گزشتہ رات گور نمنٹ سنٹی نیل ماڈل ہائی سکول تیمرگرہ میں سٹی ناظم وضلعی سیکرٹری اطلاعات عالمزیب ایڈوکیٹ کے زیر نگرانی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آتش بازی کی گئی جبکہ معروف مزاحیہ فنکار وں میر اوس اور ریس باچا نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے جشن آزدی کی تقریب کو چار چاند لگا دئے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پی پی پی لویر دیر کے سیکرٹری اطلاعا ت و سٹی ناظم عالم زیب ایڈوکیٹ، پی پی پی لویر دیر کے صدر نواب زادہ محمود زیب خان،،پی وائی او کے حنیف خان ، شہاب اتمانی ،عمران شیخ، اور نجیب اللہ اتمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک منصوبے سمیت پا کستان کے سالمیت کے خلا ف اس وقت سازشیں ہو رہی ہیں ،جس کامقابلہ اتحاد اتفاق سے کر نا ہو گا ،عالمز یب ایڈوکیٹ نے وا ضح کیا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کا مزدو ،کسا ن اور پسا ہوا طبقہ اپنے حقو ق کے لئے اٹھ کھڑے ہو ،قاید اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو حقیقی طور پر فلا حی اسلامی ملک بنانے کے لے قا ید عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے ایٹمی منصوبے کی بنیاد رکھی ،قوم کو متفقہ آئین دیا ،لاکھوں افراد بیرون ملک روزگار کے لئے بجھوا ئے جبکہ عالمی اسلامی اتحاد قائم کیا ،انہوں نے کہا کہ بھٹو کو امریکہ کہ ایماء پر شہید کیا گیا ۔نھوں نے اعلان کیا کہ ایندہ انتخابات میں پی پی پی کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اورمرکز سمیت چاروں صوبوں میں پی پی پی حکومتیں بنا ئی گی ۔ تقریب کے موقع پر پشتو کے مشہور فنکارہ میراو س نے اپنے فن کا مظاہرہ اور حاضرین سے داد حاصل کی ،اس موقع پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے لوگ محظوظ ہوئے پشاوراسلام آبادموٹروے پولیس سیکٹرایم ون کے افسران نے بھی جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف پروگرامزمنعقد کرائے جسمیں کثیر تعدادمیں افسران وملازمین نے شرکت کی موٹروے پولیس کے تمام عمارتوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا اورٹال پلازوں پر جسن آزادی کاورروڈسیفٹی سے متعلق بینرز آویزاں کئے گئے جس پر موٹروے پرسفرکرنے والوں کیلئے ٹریفک سے متعلق پیغامات درج تھے یوم آزادی کے سلسلے میں موٹروے پولیس کے تمام دفاتر میں قرآن خوانی کااہتمام بھی کیا گیا اورملک میں امن وامان وترقی کی راہ پر گامزن ہونے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جشن آزادی منانے کے سلسلے میں موٹروے پولیس کے دفتر میں پرچم کشائی کرکے ایک بارونق تقریب کاا نعقادکیا گیا جس میں سیکٹرکمانڈرایم ون آفتاب احمدمحسود نے خصوصی شرکت کی اورافسران وملازمین کو بعدآزاں اچھی ڈیوٹی انجام دیتے رہنے کی تلقین دہرادی موٹروے پولیس نے اسلام آباد ٹال پلازہ پر ایک خصوصی پروگرام بھی منعقد کیا جسمیں ایس ایس پی آفتاب احمدمحسود کی دیگرافسران وملازمین کو ہمراہ موٹروے یوزرزمیں گفٹس، ٹافیاں اورقومی جھنڈے جبکہ جشن آزادی اور روڈسیفٹی سے متعلق بروشرزبھی تقسیم کئے ایس ایس پی آفتاب احمدمحسود نے تمام افسران کو اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری کیساتھ سرانجام دینے اورموٹروے پر سفرکرنے والوں کیساتھ خوشاخلاقی کارویہ اپنانے کی ہدایات کیں قبل ازیں آفتاب احمد محسود نے تمام افسران وملازمین سے الگ الگ مصافحہ کرکے انہیں جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ سوات ویلی ہائی سکول شموزئی میں یوم آزادی کی تقریب شایان شان طریقے سے منایا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ ڈائریکٹر فضل ستار نے آزادی کی منا سبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، کہ آزادی ایک قوم کیلئے بڑی نعمت ہوتی ہے۔اس کیلئے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربا نیاں دی ہے۔بہت مصیبتیں جھیلیں ہیں گھر بار اور جائیدا دیں چھوڑکر ایک آزاد اورخود مختار وطن کیلئے جدو جہد شروع کی۔اسلئے اس عظیم نعمت کی قدر کر نی چاہئے۔یہ ہمیں خیرات میں نہیں ملی ہے بلکہ اس کیلئے بڑی قربا نیاں دی گئی ہے۔تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے،آزادی کے ترانے اورٹبلو بھی پیش کئے جن سے بچے اور تقریب کے شُر کاء بے حد محظوظ ہو ئے،مہمان خصو صی الیاس شیخ اے وی ٹی خیبر نے بچوں کو داد دی اوراُن کو مستقبل میں ملک کے وارثین قرا دے دیا۔پروگرام کا اختتام ملک کی سلامتی کے دُعا پر اختتام پذیر ہو گیا۔جشن آزادی کے سلسلے میں گور نمنٹ پرائیمری سکول بر حصار میں ایک پروقار تقریب منعقد ہو ئی ۔جسکے مہمان خصوصی علاقہ کے سیاسی اور سماجی شحصیت پی ٹی سی کونسل کے چئیر مین رحمت سہراج خان تھے ۔تقریب میں بچوں کے والدین ،معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں بچوں نے قومی ترانہ ۔ملی نغمے ۔خاکے اور دیگر دلچسپ پروگرامات پیش کئے ۔سکول کے ہیڈ ٹیچر عبدالستار نے بچوں کے جشن ازادی کے بارے میں تفصیل سے گفتگوں کی ۔مہمان خصوصی رحمت سہراج نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔ہم اور ہمارے بچوں نے ایک آزاد ملک میں جنم لیاہے ۔اسلئے ہمیں ازادی کی کو ئی اہمیت نہیں ہے ۔دنیاں کے وہ ممالک جو ابھی تک ازاد نہیں ہوئے اور وہ ازادی کے لئے لڑرہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کو آزاد ہوتے ہوئے ستر سال گزر گئے مگر افسوس کے ساتھ ہمیں کہنا پڑتاہے کہ ہم وہ مقاصد ابھی تک حاصل نہ کرسکے جس کے لئے ہمارے اباوہ اجداد نے اپنے جانوں کے نظرانے پیش کئے تھے ۔ہم سے بعد میں آزاد ہونے والے ممالک ہم سے ترقی کی دوڑ میں بہت اگے نکل چکے ہے ۔مگر ہمیں مایوس نہیں ہو نا چاہئے ۔ہم سب مل کر پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے میں اپنا کردار اداکریں گے ۔انہوں نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ مستقبل کے لیڈر ز اور افسران ہے ۔شوق سے تعلیم حاصل کرے تاکہ معاشرہ میں دکھی انسانیت کی خدمت کرسکے ۔اس موقع پر علاقہ کے سماجی شحصیات ہدایت اللہ ۔لطیف ۔اسدجان اور مہمان خصوصی رحمت سہراج نے بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں کو نقد انعامات سے نوازا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...