کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ پر حجاج کی سہولت کیلئے40 بڑے پنکھے نصب

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ پر حجاج کی سہولت کیلئے40 بڑے پنکھے نصب

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سعودی عرب سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی نے کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل پر بڑے بڑے 40پنکھے نصب کرادیئے ہیں۔حرمین نیوز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق انکی بدولت حج ٹرمینل کی فضا خوشگوار ہوگئی ہے۔ محکمہ کے ترجمان عبداللہ الخریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنکھے متوازن اندازمیں مختلف جگہوں پر لگائے گئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...