ہوا وے نے ای آئی ایس اے کے دو نئے ایوارڈز جیت لئے

ہوا وے نے ای آئی ایس اے کے دو نئے ایوارڈز جیت لئے

  



کراچی(پ ر) ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ (سی بی جی) کو یورپین امیج اینڈ ساؤنڈ ایسوسی ایشن (ای آئی ایس اے) کی جانب سے دو نئے ایوارڈز عطاء کئے گئے۔ ہوا وے پی 10 کو ’’ای آئی ایس اے سمارٹ فون کیمرہ 2017-2018‘‘ اور ہوا وے واچ 2 کو ’’ای آئی ایس اے ویئر ایبل ڈیوائس 2017-2018ء‘‘ کے نام دیئے گئے ہیں۔ یہاں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ ایوارڈ ہوا وے کے معیار، ڈیزائن اور کارکردگی کے عزم اور کمپنی کی جانب سے دیدہ زیب، طاقتور اور ایوارڈ جیتنے کی حامل ڈیوائسز متعارف کرنے کے مسلسل ریکارڈ کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ ای آئی ایس اے کے اراکین کی جانب سے ہوا وے کی بہترین مصنوعات کو سراہا گیا ہے جو کنزیومر الیکٹرانکس کے میدان میں ماہر میڈیا کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہوا وے نے 2013ء میں ہوا وے پی 6 کے اجراء کے بعد مسلسل چوتھے سال ’’بہترین کنزیومر سمارٹ فون‘‘ کا اعزاز حاصل کیا۔ 2017ء میں ہوا وے پی 10 نے بہترین کیمرہ کے تجربہ، Leica کے ساتھ اشتراکی انجینئرنگ کے بعد ’’ای آئی ایس اے سمارٹ فون کیمرہ 2017-2018ء‘‘ کا عنوان حاصل کیا۔ ہوا وے پی 10 صارف کے لئے بہترین تجربہ کے حامل پی سیریز کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جو صارفین کو ہر وہ چیز فراہم کرتا ہے جو وہ فوٹو گرافی میں اپنی تشکیل کا اظہار چاہتے ہیں۔ جدید ریئر فیسنگ لیسا ڈوئل کیمرہ 2.0 اور لیسا پاورڈ فرنٹ فیسنگ کیمرہ اس کا دل تصور کئے جاتے ہیں جو مکمل جدید سافٹ پر مبنی ٹولز کے ساتھ سافٹ ویئر کا حامل ہے جو تھری ڈی فیس کی شناخت اور متحرک روشنی کے ساتھ بغیر کسی وقت کے تصاویر بنانے اور غیر معمولی تصاویر کا حامل ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...