بہترین کارکردگی والے موٹروے افسران و ملازمین میں اسناد،انعامات تقسیم

بہترین کارکردگی والے موٹروے افسران و ملازمین میں اسناد،انعامات تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس شوکت حیات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران اور ملازمین میں انعامات تقسیم کئے۔ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر اسلام آبادمیں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران اور ملازمین میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کرنیکی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے ہیڈ کواٹرزون کے افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر(Human Resource Management) ظہیر حسین،POندیم اقبال،POمحمد افضل،POشاہویز خان، APOوسیم حیدر، APOدوست محمد ،APOشوکت محمود،JPOمحمد اسرائیل اور JPOالیاس ندیم کو بہترین کار کر دگی کا مظاہر ہ کرنے پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر کریں کیونکہ ایمانداری اور حسن اخلاق ہی موٹروے پولیس کی اصل پہچان ہے ۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہا اور بھر پور حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی بہترین کارکر د گی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس ادارے کا نام مزید روشن کریں ۔