پاکستان اللہ کی طرف سے مسلمانوں کیلئے انعام ہے،ڈاکٹر کلیم عباسی

پاکستان اللہ کی طرف سے مسلمانوں کیلئے انعام ہے،ڈاکٹر کلیم عباسی

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ) پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ اور اللہ کی طرف سے مسلمانوں کیلئے انعام ہے۔ یہ ملک ہمیں بہت بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا،طلبہ جو اس قوم کا مستقبل ہیں انہیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اس ملک کو قائد اعظم کے ویژن اور علامہ اقبال کے خواب کے مطابق اسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گئے۔ان خیالات کا اظہاروائس چانسلرجامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے جامعہ کشمیر میں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ تحریک پاکستان میں جن لوگوں نے قربا نیاں دیں ہ لائق تحسین اور ہما رے قومی ہیرو ہیں ہم انھیں کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ دشمن نے سرزمین پاکستان کو دولخط کر نے کی ہر ممکن کو شش کی لیکن وہ ہمارے عزم و خو صلہ کے سامنے بے بس ہیں۔آئیں یہ مل کر یہ بھی عہد کر یں کہ پا کستان کی بقا ء کی خا طر جن مقا صد کی تکمیل ضروری ہے اس کو پا یہ تکمیل تک پہنچا نے کیلئے ہر اول دستہ ثابت ہو ں گے ۔آئیں آج مل کر ہم تجدید عہد کر یں کہ جس مقصد کے لیئے پا کستان بنا تھا اسے پا یہ تکمیل تک پہنچا ئیں گے اور کسی بھی قربا نی سے دریغ نہیں کر یں گے۔ہمیں اور ہمار ے نو جوانوں کو چایئے کہ وہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں شریک بانی پاکستان اور ان کے ساتھیوں کی پیروی کریں اور دشمن کے سامنے سیسہ پلا ئی دیو ار بن جا ئیں۔ وائس چانسلر نے تحریک آزاد کشمیر کا ذکر کر تے ہو ئے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر کو شش کر یں اور جموں و کشمیر میں پا کستان کا جھنڈا لہرا ئیں گے ۔نو جوان تحریک آزاد ی کشمیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنا کر دار ادا ء کریں میری خواہش اور واجدان ہے کہ ایک دن ہم سر نگر چو ک میں جائیں اوردوسر ے کشمیری بھا ئیوں کے سا تھ مل کر جشن آزاد ی منا ئیں وہ دن دور نہیں جب پا کستان کا پرچم سرینگر میں لہرائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق چیف جسٹس (ر) جسٹس منظور حسین گیلانی نے کہا کہ تحر یک آزادی پا کستان کے دوران جن لوگون نے اپنی جا نون کو نظرانہ پیش کیا انھیں کسی طور پر بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیا ں اپنی کا وشوں سے معا شر ے میں تبدیلی لا نے میں اہم کردار ادا ء کر سکتی ہیں ۔ معا شرے کی اصلا ح میں انھیں اپنا کردار اداء کرنا چا ہیے اور لو گوں کو چا یئے ہے کہ وہ اپنے کاموں میں انصاف اور دیانیدار ی کو اولین ترجیع دیں اگر ہم اپنی زندگی میں معا شرتی اقدار اور انصاف سے کام نہیں لیں گے تو ہم کبھی تر قی نہیں کر سکتے ۔ڈاکٹر محمد قیوم خا ن ، ڈین فیکلٹی آف سائنسزنے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دن کو منا نے کا اصل مقصد نو جوانوں میں میں یہ عزم پیدا کرنا کہ وہ تحر یک آزاد ی پا کستان کے مقصد کو سمجھ سکیں اور اسے مشعل راہ بنا سکیں۔انھوں نے تحر یک آزاد ی پا کستان کے کئی اہم پہلوں پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ نو جوانوں کو قائد اعظم کے نظریے کو سمجھنا چا یئے اس بابت انھوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے پیش کردہ دو قومی نظریے پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے کہا کہ قیام پا کستا ن سے تاحال پاکستان بیرونی سازشوں کا سامنا کرنا پڑ ھ رہا جس کا ہم سب کو ڈٹ کر مقا بلہ کر نا ہے ۔رجسٹرار جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق اعوان نے قائد اعظم کی سیاسی بصیرت سے ایک الگ ملک کے قیام کو ایک عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس نعمت کی قدر کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...