بھارت کا یوم آزادی ہمارے لیے یوم سیاہ ہے،نسیمہ وانی

بھارت کا یوم آزادی ہمارے لیے یوم سیاہ ہے،نسیمہ وانی

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ)ممبر قانون ساز اسمبلی نسیمہ وانی نے کہا ہے کہ بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کیلئے یوم سیاہ ہے، کشمیر کے مظلوم عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے اور جب تک کشمیر کی سرزمین پر ایک بھی بھارتی فوجی موجود ہے کشمیری اپنی دوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہر قیمت پر بھارت سے آزادی حاصل کر کے دم لیں گے۔ کشمیری الحاق پاکستان کے داعی ہیں اور دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتی۔ گزشتہ روز یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نسیمہ وانی کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنا غاصبانہ قبضہ قائم کر رکھا ہے اور کشمیری اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق مانگ رہے ہیں اور ہندوستان کی افواج نہتے مظلوم کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے محروم کرنے کیلئے ان پر پیلٹ اور بلٹ کا استعمال کررہی ہے بھارتی اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کا جذبہ حریت کبھی سرد نہیں کرسکیں گے۔ کشمیری عوام نے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے انشاء اللہ وقت تک دورنہیں جب کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ملے گا، اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے حق میں پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ خطہ میں قیام امن کا خواب حقیقی معنوں میں شرمند ہ تعبیر ہوسکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...