حکومت ملک کو خوشحال اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہے، امیر مقام

حکومت ملک کو خوشحال اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہے، امیر مقام

  



پشاور(صباح نیوز)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو ایک خوشحال اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے پرعزم ہے۔گزشتہ روزپشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کے دشمن ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔امیر مقام نے کہاکہ عوام پاکستان مسلم لیگ کے فلاح و بہبود اور ترقی پر مبنی ایجنڈے کے پیش نظر اسے 2018 کے انتخابات میں بھی منتخب کریں گے۔ انہوں نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے پر سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔

ا میر مقام

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...