عوامی تعاون کے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے ،اکبر شنواری

عوامی تعاون کے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے ،اکبر شنواری

  



مٹہ (نمائندہ پاکستان) شہیدان وینئے پولیس کی تاریخی کامیابی اپنے اپ کو فوسززظاہر کرنے والے چوروں کی گروہ گرفتار تمام سامان زیورات اور نقد رقم برامد مٹہ تحصیل کے تاریخ میں شہیدان وینئے پولیس نے تاریخ رقم کردی عوام پولیس کیساتھ تعاون جاری رکھیں پولیس جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ایس پی اپرسوات کی میڈیا سے بات چیت ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری ایس ایچ او شہیدان وینئے پولیس تھانہ شہنشاہ خان اور انکے ٹیم کیلئے شاندار کامیابی حاصل کرنے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق مٹہ کی علاقہ بالاسور میں مسمی گل شہزادہ ولد مینجور کے گھر میں پانچ ملزمان مسمیان تاج محمد عرف تاجو ولد شیر زمین خائستہ باچا ولد یادین ضمیر ولد شیرین حیدر علی ولد محمد زادہ پرویز ولد بخر سردار سکنہ چالیار خوازہ خیلہ نے اپنے اپ کو فورسزز کی اہلکار ظاہر کرکے فورسزز کی وردی میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی اڑ میں گھر سے 80ہزار روپے نقد 21تولے سونا ایک لائسنس یافتہ فارن پستول 2عدد موبائیل لیکر فرار ہوگئے تھے شہیدان وینئے پولیس اور پولیس افسران نے دن رات ایک کرکے بالا اخر سرچ اپریشن کی نام پر ہونے والے ہاوس ڈکیتی کو ناکام بنادی اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والے گاڑی کے ڈرائیور کو سی سی ٹی کیمرے کی مدد سے شاہ نگلہ میں ٹریس کرکے سارے ڈکیتی کی تمام ملزمان گرفتار کرلی اور تمام سامان بھی برامد کرلی اس موقع پر شہیدان وینئے پولیس تھانہ چپریال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی اپر سوات مشتاق نے کہا کہ تاریخی کامیابی پر وہ مقامی پولیس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام پولیس کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں پولیس معاشرے سے جرائم پیشہ افراد کی خاتمے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ملزمان کا مقصد اگر ایک طرف ڈکیتی تھا تو دوسرے طرف پاک ارمی اور پولیس کے مشترکہ ہونے والی سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کو بدنام کرنا تھا لیکن پولیس نے ایسے نہیں ہونے دی اور تمام ملزمان بمعہ تمام سامان اور وردی برامد کرکے ان ملزمان کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادی انہوں نے کہا کہ عوام اپنے اردگرد خیال رکھیں کیونکہ علاقے میں اس طرح سر گرمیوں کو روکنے میں عوام ایک کلیدی کردار ہے انہوں نے کہا کہ عوام جان لیں کہ جب بھی پولیس اور پاک فوج کسی بھی علاقے میں کوئی سرچ اپریشن کرتے ہیں تو انکے ساتھ مقامی پولیس کے ذمہ دار موجود ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس کی سرچ اپریشن میں وہ گھروں سے قیمتی سامان یا نقد رقم نہیں لی جاتی اور جو بھی گھروں سے رقم اور سونے کی لے جانے کی بات کرتے ہیں عوام بروقت مقامی پولیس کو اطلاع دیا کریں انہوں نے کہا کہ بغیر عوام کی تعاون فورسززاور پولیس کچھ بھی نہیں کرسکتے اسلئے عوام اپنا تعاون جاری رکھیں اس موقع پر ایس پی اپر سوات نے ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری ایس ایچ او شہیدان وینئے پولیس تھانہ شہنشاہ خان اور انکے ٹیم کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا اس وقت میڈیا کو تمام برامد ہونے والے سامان نقد رقم سونا اور وردیا ں دیکھائے گئے دوسرے موقع پر موجود علاقے کی عوام نے پولیس کی تاریخی کارکردگی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرکے مبارکباد دی اس موقع پر ڈایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری ایس ایچ او شہنشاہ خان پاک فوج کے نمائندے اور پولیس افسران علاقہ معززین اور عام لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر