ممتاز عالم دین شیخ الحدیث والتفسیرمولانا عبداللہ امجد چھتوی 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ممتاز عالم دین شیخ الحدیث والتفسیرمولانا عبداللہ امجد چھتوی 78 برس کی عمر ...

  



لاہور ( این این آئی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے راہنما ممتاز عالم دین شیخ الحدیث والتفسیرمولانا عبداللہ امجد چھتوی مختصر علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں و فات پا گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ انہوں نے بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ پاکستان کے نامور علماء جن میں علامہ احسان الہی ظہیر شہید، ڈاکٹر فضل الہی ،مولانا ارشاد الحق اثری ،مولانا عبدالمنان نورپوری ، مولانا عبدالعزیز علوی شامل ہیں ان کے شاگرد تھے۔ آپ تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفی میں وہ ہراول دستہ میں رہے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹرپروفیسر ساجد میر نے مولانا کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے بھی مرحوم کی وفات پر افسو س کا اظہار کیااور کہاکہ انکی وفات سے علمی دنیا میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پورا نہیں ہوسکے گا۔

انتقال

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...