ٹرائیبل ایریاز(مہمندایجنسی )چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبران کودرپیش مسائل کے تدارک کیلئے کمیٹی قائم

ٹرائیبل ایریاز(مہمندایجنسی )چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبران کودرپیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز زرپورٹر)ٹرائیبل ایریاز(مہمندایجنسی )چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبران کودرپیش مسائل کے تدارک کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی،کمیٹی کے ارکان مسائل حل کیلئے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرینگے،یہ فیصلہ گزشتہ روزمہمند/ٹرائیبل ایریازچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے اجلاس میں کیاگیاجو صدر محمدشعیب خان کی زیرصدارت چیمبرکے کانفرنس روم میں منعقدہوا،اجلاس میں سینئرنائب صدرعرفان شینواری،نائب صدرغلام نبی،چیمبرکے بانی وسابق صدرحاجی غلام علی،ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبران شاکرین ،عمثان غنی،سجاد علی،سراج خان،نورحادگل،رضاخان،گل ایازخان،روزی گل،قیصرخان اوردیگرنے شرکت کی،اجلاس کاآغازتلاوت کلام پاک سے کیاگیا،سیکرٹری جنرل ارباب شاہدپرویزنے اجلاس کے اغراض ومقاصدسے آگاہ کیا،ایوان نے متفقہ طورپرپچھلے اجلاس کی توثیق کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمدشعیب خان نے ممبران اسلام آبادمیں مختلف ممالک ایمبیسیوں اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواسے مذاکرات بارے آگاہ کیا،بعض ممبران نے ایوان کواپنے مسائل کے بارے آگاہ کیا اورمختلف تجاویزپیش کیں،اس موقع پرصدرمحمدشعیب خان نے ممبران کوفوری حل کی یقین دہانی کرائی اورمسائل کے تدارک کیلے کمیٹی کے قیام کی،جومتعلقہ حکام سے ملاقات کرکے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریگی۔