نیو کراچی ، گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان خاکستر

نیو کراچی ، گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)نیو کرچی صنعتی ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے نیو کراچی سیکٹر G11 میں واقع گارمینٹس فیکٹری کی تیسری منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود کپڑے سمیت دیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو ملتے ہی ابتدائی طور پر دو گاڑیاں روانہ کی گئیں اور بعد ازاں مزید گاڑیاں بھیجی گئیں انہوں نے بتایا کہ مجموی طور پر تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ عملے کے مطابق آگ فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی جہاں گودام بنا ہوا تھا اور آگ نے عمارت کی دوسری منزل پر موجود سامان کو بھی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور معلوم نہ ہوسکی۔