اٹک،مطالبات کے حق میں پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری

اٹک،مطالبات کے حق میں پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری

  



اٹک کامرہ کینٹ(نمائندہ پاکستان)اپنے مطالبات کے حق میں پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال جار ی ہے حکومت کی طرف سے پٹواریوں کو سرکل میں پٹوار خانہ یا دیگر کوئی بھی سہولت میسر نہیں ہے پٹواری کرائے کی عمارتوں میں دفاتر بنا کر اپنی جیب سے کرایہ ادا کر تے ہیں اور سرکل میں ہر فصل کی گرداوری کے لیے ذاتی خرچہ پر ریکارڈ تیار کر تے ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن پٹواریاں تحصیل اٹک کے صدر محمد نثار خان اور جنرل سیکرٹری محمد پرویز نظامی نے احتجاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا اس موقع پر پٹواریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...